آزادی کی قدر کیجئے
پیارے دوستو ! کافی عرصہ سے کاروباری خاندانی مصروفیات کی وجہ سے کوئی کالم اور تحریر نہ لکھ سکا۔ آج مادر وطن کی محبت اور آزادی ایک ایسی نعمت ہے کہ جس کی قدر ہمیں ہر قیمت پر کرنی چاہئے ابھی تھوڑا ریلکس ہوکر آزادی اور خوشی کے ساتھ گرم چائے پیتے ہوئے لکھنے کی سعادت حاصل کررہاہوں تاکہ تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد کے طور پر چند جملے دے سکوں کیونکہ ہمارے اکابر علمائ کرام نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے شانہ بشانہ جدوجہد کرکے یہ ملک ہمیں عطائ کرکے ہماری آنے والی نسلوں پر بڑا احسان کیا ہم تو کہتے ہیں کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے لیکن اس کی حقیقت ان ملکوں میں رہنے والے مسلمانوں سے پوچھئے جو اپنی نماز تک ادا نہیں کرسکتے ،اس لئیے یہ بات ضروری سمجھتا ہوں کہ آزادی حاصل کرنے سے اپنی آزادی کی حفاظت کرنا اور اسے برقرار رکھنا زیادہ مشکل اور اہم بھی ہوتا ہے۔ جو قومیں اپنے ماضی کا احتساب کرنا جانتی ہوں وہ اپنی آزادی کی حفاظت بھی خوب کر سکتی ہیں۔ جو قوم مڑ کر اپنی تاریخ کی طرف نہیں دیکھتی وہ اپنے مستقبل کے خواب بھی نہیں دیکھ سکتی۔تاریخ کو کوڑے دان میں نہیں پھینکا جا سکتا۔جب تک ماضی میں سر زد ہونے والے تحسامات کا ازالہ نہیں کیا جائے گا اس وقت تک عمارت میں موجود نقص دور نہیں ہوگا۔احتساب اسی کا نام ہے۔آزادی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہم اپنے نصب العین اور مقاصد کا ازسرِ نو تعین کریں۔پاکستان میں آزادی کا دن منانے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ہم جہاں سامراج سے آزادی ملنے کی خوشی منائیں وہاں یہ بھی دیکھا جائے کہ ہم اپنی منزل سے کتنے دور ہیں اور راستے میں مشکلات کیا ہیں اور ان کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔ بالعموم پاکستانی ادارے دستیاب وسائل میں یہ کوشش کرتی رہی ہیں کہ حصولِ پاکستان میں مضمر نظریے کی حفاظت کی جائے اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست میں تبدیل کیا جاسکے۔ آج کے دن حکومت کے ساتھ ساتھ اب ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس نظریے کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرے اورملک میں موجود بھارتی دہشت گردی کو مارنے کے لیے میدانِ عمل میں نکلےجب تک قوم کا ہر فرد اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں کرے گا اس وقت تک ہماری آزادی پر آج بھی بیرونی سامراج کی تلوار لٹکتی رہے گی۔ہماری آج کی جدوجہد سے ہی ہماری کل آنے والی نسل سکھ کا سانس لے پائے گی اور فلاحی ریاست کے قیام کی منزل قریب سے قریب تر ہوتی چلی جائے گی سب جانتے ہیں کہ اس عظیم ملک کے خلاف کیا سازشیں ہورہی ہیںان سازشوں کے مقابلے میں بھارت سے بہتر جنگی صلاحیت کی حامل پاک فوج کسی بھی میدان میں پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے مگر بھارت کی انتہا پسند قیادت کو شاید مکمل ادراک نہیں کہ پاکستان کے عوام اور فوج یک جان ہوکر ملک کا دفاع جانتے ہیں ، اس وقت افغانستان کی سرزمین پر بھارت کے عزائم دم توڑ گئے ہیں، پاکستان کے خلاف افغان حکومت کو دینے جانے والے اربوں ڈالر خاک ہوگئے لیکن اس کا بدلہ وہ پاکستان میں موجود اپنے چند ایجنٹوں کے ذریعے سے پاکستان خلاف زہر اگلنے کی کوشش کررہا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اب عیار دشمن بھارت کی نئی چالیں شروع ہوں گی اب قندھار اور بولدک کے بجائے دوسرے طریقوں سے اپنی سازشوں کو دوام دے گا پہلے بھی بلوچستان میں بھارت کی دہشت گردی کسی سے پوشیدہ نہیں رہی یہاں کو نوجوانوں کو سرحدی علاقوں میں لڑائی کی تربیت دینے اور پاکستان کے خلاف ذہن سازی پر فنڈنگ کے لیے را متحرک ہے کلبھوشن جیسے حاضر سروس کمانڈر کی گرفتاری منہ بولتا ثبوت ہے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں جان چکی ہیں کہ بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے چھ سے زائد ایسے گروپوں سے براہ راست روابط ہیں جو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں جس کا بھارتی میجر نے میڈیا پر برملا اعتراف بھی کیا ہے اس سلسلے میں عرض ہے کہ اگر یہ وطن ہے تو ہم ہیں۔ پاکستان میں بیٹھ کر دوسروں کے گیت گانے والوں کو اس دن کسی تقریب میں سلیم صافی نے پشتو زبان میں اچھی باتیں کیں کہ تم لوگ مجھے بتائیں کہ کوئی اس کا تصور کرسکتا ہے کہ وہ بھارت یا افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے ساتھ دوستی یا الحاق بات کرے ،ہرگز نہیں میرے دوستوں اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان روایتی امن پسندی پر نظر ثانی کرتے ہوئے بھارتی ریشہ دوانیوں کو دنیا میں بے نقاب کرنے پر توجہ دے ستم ظریفی یہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث افراد کو نہ صرف دہلی حکومت پناہ دے رہی ہے بلکہ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنے کی کوششوں میں مصروف بھارتی حکومت فراریوں کو اپنے ملک کی سفری دستاویزات پاسپورٹ وغیرہ فراہم کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتی بھارتی میڈیا بھی مسلسل پاکستان کے خلاف زہر ا ±گلنے میں مصروف ہے اِن سازشوں کے توڑ کے لیے وزارتِ خارجہ کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کی سازشوں کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کیا جاسکے تمام تر گلوں شکووں کے باوجود کوئی بدبخت ماں سے ناراض ہوسکتا ہے ہرگز نہیں ہم اپنے گھر میں جیسے بھی ہیں لیکن ملک کے دفاع میں ہم سب ایک مٹھی کی قوت ہے اور مظبوط پاکستان میں سب کی بقاء ہے لہذا وطن عزیز کی قدر کیجئے
اسلام زندہ باد۔ پاکستان پائندہ باد