بلوچستان کی شاہراہوں میں موت کا رقص جاری ہے ، اختر یعقوب
پنجگور(نامہ نگار) بی این پی عوامی حاجی غازی سوردو یونٹ کے سابقہ ڈپٹی سیکریٹری اختر یعقوب نے اپنے ایک اخباری جاری کردہ بیان میں کہا ھیکہ بلوچستان کی شاہراہوں میں موت کا رقص جاری ہے رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان ہے جوکہ ایکسویں صدی میں تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے بلوچستان کے عوام کئی دھائیوں سے وفاق سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ہمیں اور کچھ نہیں چائیے بس ہمیں ایک اچھی سی سڑک ڈبل وے تعمیر کرکے دو تاکہ ہم سکون سے سفر کر سکیں لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ بااختیار لوگ اس طرف توجہ ہی نہیں دیتے سمجھ میں نہیں آتی کہ وفاقی حکومت کا رویہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا کیوں ہے. مزید انہوں نے کہاکہ کوئٹہ ٹو کراچی روڑ قومی شاہراہ جو آجکل قومی نہیں بلکے خونی روڑ بن چکی ہے وہ ڈبل وے نہیں ہوتا جسکی وجہ سے آئے روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی قیمتی جانیں ضیاع ہورہی ہیں. اور کئی لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں. انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ترقی کے دعویداروں کو بلوچستان کے شاہراہوں پر موت کا رقص کیوں نظر نہیں آرہا ہے لہزا ہم وفاقی حکومت اور بلوجستان حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسلے کو سنجیدگی سے لے اور حل کریں. تاکہ مزید انسانی قیمتی جانیں ضیاع نا ہوجائے آئے روز اسی قومی شاہراہ میں کئی ایکسیڈنٹ کے واقعہ کے نعشوں کو بے دردی کیساتھ گھروں میں کے جایا گئے ہین زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیے گئے ہیں لیکن ابھی تک ہزاروں کی تعداد زخمی افراد مفلوج ہوکر بستروں پر پڑے ہوئے ہیں. لہزا موجودہ حکومت ہوش کا ناخن لے کر ارباب اختیار قومی شاہراہ کی ڈبل وئے منظوری کیساتھ جلد تعمیر کیا جائے.
[…] الائی/راولپنڈی (ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے لور الائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں […]