جشن آزادی پر پی آئی اے کا مسافروں کیلئے بڑا ریلیف
جشن آزادی پر پی آئی اے کا مسافروں کیلئے بڑا ریلیف
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو کرائے کی مد میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے بتایا گیا ہے
کہ پی آئی اے حکام نے لاہور کراچی، لاہور اسلام آباد اور کراچی اسلام آباد سمیت دیگر ڈومیسٹک پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو 14 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ تمام فضائی مسافر جو آج اور کل ٹکٹ خریدیں گے انہیں کرایوں میں 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔