آزادی ایک بہترین نعمت ہے اس پر شکر گزار ہونا چاہیے۔پیر سید عنایت علی شاہ باچا

0 277

آزادی ایک بہترین نعمت ہے اس پر شکر گزار ہونا چاہیے۔پیر سید عنایت علی شاہ باچا

پشاور(ویب ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک عشق مصطفی کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ باچا نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں آزادی کا دن بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں یہ دن عزم ولولے اور جوش کے ساتھ مناتی ہیں باوقار قومیں اس دن اپنے لیے نصب

 

العین اور مقاصد کا تعین کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ آزدی کا بنیادی مطلب یہ ہے کہ قوم کے افراد اپنے افکار، نظریات اور فلسفے کے مطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں۔انہوں نے کہا آزادی بالعموم تاریخی سماجی معاشی اور تہذیبی عوامل کے تحفظ اور بقا کا نام ہوتی ہے۔تحریک عشق مصطفی کے سربراہ حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ باچا نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے

 

ہوئے کہا۔ کہ آزادی حاصل کرنے سے اپنی آزادی کی حفاظت کرنا اور اسے برقرار رکھنا زیادہ مشکل اور اہم بھی ہوتا ہے جو قومیں اپنے ماضی کا احتساب کرنا جانتی ہوں وہ اپنی آزادی کی حفاظت بھی خوب کر سکتی ہیں جو قوم مڑ کر اپنی تاریخ کی طرف نہیں دیکھتی وہ اپنے مستقبل کے خواب بھی نہیں دیکھ

 

سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے نام پر بنا ہوا ہے جو پاکستانی قوم کیلئے ایک عظیم نعمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اللہ کےاحکامات اور

 

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے لوگوں کو آگاہ کرنا اہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے پوری عالم اسلام کو پیغمبر اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے پہلو کو اپنانے کی ضرورت ہے تا کہ ہر انسان کی زندگی بہتر سے بہتر سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.