پاکستان کی آزادی کیلئے ہماری بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہے،شرین زادہ

0 171

ہری پور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک ایسی نعمت عظمی ٰہے جس کے حصول کیلئے انسان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے آباء و اجداد نے شہادتیں دیں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہمیں تو یہ مُلک وراثت میں مل گیا کوئی قربانی نہیں دینی پڑی لیکن یاد رہے پاکستان وہ وطن عزیز ہے جو اس کے بنانے والوں کو خیرات میں نہیں ملا بلکہ پاکستان کی بنیادیں کھڑی کرنے کےلئے ہندوستان کے مسلمانوں کی ہڈیاں اینٹوں کی جگہ ، گوشت گارے کی جگہ اور خون پانی کی جگہ استعمال ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اور اس کو بنانے والوں نے اتنی گراں قدر اور بیش قیمت قربانیاں دی ہیں کہ انسان تصور بھی نہیں کر سکتا آزادی کا اندازہ صرف وہی لگا سکتا ہے جس نے تعمیر پاکستان میں اپنا تن من دھن، عورتیں بچے بوڑھے اور جوان سب کچھ قربان کیا ہو۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی آزادی کےلئے لاکھوں مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی حفاظت ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی پاکستان کو دشمن قوتوں سے نجات نصیب فرمائے اور اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔آمین

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.