بلوچستان میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی، شام 5 سے صبح 5 تک
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے میں شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں محکمہ داخلہ کی ہدایات پر رات کے سفر کی پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بلوچستان کی شاہراہوں پر رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔