حافظ حسین احمد کا نواز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ

0 210

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حالات کے تناظر میں میاں نواز شریف کو فوری طور پر واپس وطن آجانا چاہئے ہم مخلصانہ طور پر اس کا مطالبہ ہی کرسکتے ہیں۔

حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے اتحاد، مسلم لیگ ن کے اندر ہم آہنگی، فیصلہ کن انداز اور متحدہ اپوزیشن کی بقا اور موثر مشترکہ فیصلوں کے لیے ضروری ہے کہ اے پی سی کے انعقاد سے پہلے میاں نواز شریف ملک میں موجود ہوں، جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماری اور دیگر مسائل کے بارے میں ادارک کے باوجود ہم ایماندارانہ طور پریہ سمجھتے ہیں کہ اب ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ہو یا موجودہ حکومت کے خلاف عملی تحریک اس کا فیصلہ لندن سے کسی ٹیلیفونک رابطے یا خط کے ذریعے اگر ممکن ہوسکتا تو اب تک یہ ہو گزرتا اس لیے ان تمام تر مشکلات اور مسائل کا حل یہی ہے کہ میاں نواز شریف خود تشریف لائیں ان کا وطن عزیز کی فضا میں داخل ہونے سے ہی اکثر معاملات بے غبار ہوسکتے ہیں،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکمران اور ان کے پشتی بان دونوں یہ چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف ملک سے باہر اور خاموش رہیں اس کا خاتمہ بھی اسی صورت ہوگا بلکہ ان افواہوں جن میں الزام لگایا جاتا ہے کہ موجودہ حکومت کو 5سال پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ان کا توڑ بھی میاں نواز شریف کے آنے سے ہی ممکن ہوسکے گا،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.