ویڈیو: تقریب میں آئی مہمان منال کی جگہ ایمن کو دلہن سمجھ بیٹھیں

0 2

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف بہنوں اداکارہ ایمن اور منال نے گزشتہ شب منال کے ولیمے کی تقریب میں ایک خاتون کو کنفیوز کردیا۔ہوا کچھ یوں کہ ایمن خان اسٹیج پر کچھ خواتین کے ہمراہ بیٹھی گفتگو کررہی تھیں کہ وہاں سیاہ جوڑے میں ملبوس خاتون آگئیں۔ خاتون نے یہ خیال ظاہر کیا کہ اسٹیج پر دلہن یعنی منال بیٹھی ہیں۔تاہم ایمن نے خاتون کی غلط فہمی

دور کرتے ہوئے بتایا کہ میں دلہن نہیں ہوں، میں دلہن کی بہن ہوں۔ اداکارہ نے ہاتھ کے اشارے سے خاتون کو بتایا کہ دلہن وہاں بیٹھی ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی جس میں کیپشن درج کیا گیا کہ جب آپ جڑواں ہوں تو یہی ہوتا ہے’۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو سے متعلق دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ کسی نے کہا کہ ایمن اور منال کی شکل میں واضح فرق ہے تو کوئی ان مہمان خاتون سے متفق تھا کہ دونوں بہنوں میں فرق کرنا مشکل ہے۔خیال رہے منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کے بعد نکاح اور پھر گزشتہ شب دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوئی جس میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.