عائزہ خان انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں
عائزہ خان انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں
کراچی (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ عائزہ خان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔اس کے ساتھ ہی وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ بھی ہیں۔عائزہ خان نے ایک کروڑ فالورز کا سنگِ میل گزشتہ روز عبور کیا اور اب وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے
والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ان کے بعد انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے 90 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ماہرہ خان 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔اداکارہ منال خان 78 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے اور سجل علی 72 لاکھ فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد میں حالیہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب وہ نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ”لاپتہ“ میں گیتی پرنسز نامی ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں
[…] ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ […]
[…] ویب ڈیسک)نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کسی کی کامیابی پر حسد کرنے کی […]