اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کے قیام کا آغاز، گل حسین صدر،مدثر گوندل جنرل سیکرٹری مقرر
اسلام آباد: (پ ر)ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں انجم عقیل خان اور طارق فضل چوھدری کی سربراہی میں مسلم لیگ ن اسلام آباد کے یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں راجہ گل حسین کو صدر اور مدثر گوندل کو جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ اسلام آباد مقرر کیا گیا دونوں رہنماؤں کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا اس موقع پر صدر یوتھ ونگ گل حسین اور جنرل سیکرٹری مدثر گوندل نے سینیئر قیادت شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ جو اعتماد قیادت نے ھم پر کیا ہے اس کیلئے ھم ان کے ممنون ہیں اور کوشش کریں گے کہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں۔