بلوچستان کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا ازالہ کیا جائے ،محمد انور خان

0 248

بلوچستان کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا ازالہ کیا جائے ،محمد انور خان

دکی(نامہ نگار)سردار محمد انور خان ناصر دکی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلے کے بعد قومی شاہراہیں بند ہونے سے فروٹ اور سبزیاںخراب ہوگئیں وفاقی و صوبائی حکومتیں ان کی داد رسی کریں۔سردار محمد انور خان ناصر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلےکے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں انفراسٹرکچر زراعت گلہ بانی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے صوبے کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی پارٹی خدمت کے وقت خدمت اور سیاست کے وقت سیاست کرتی ہے۔پاکستان اس وقت

سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی کا متقاضی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی اولین ذمہ داری ہےکہ وہ سیاست کو بالائےطاق رکھتے ہوئے اپنے سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کی خدمت اور ان کی بحالی کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔سردارمحمدانورخان ناصر نے کہا کہ ملک پر سیلاب کی صورت میں مشکل گھڑی ا?ن پڑی ہے۔جس سے نکلنے کے لئے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔بلاشبہ پاکستان پر جب بھی برا وقت ا?یاقوم نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمارے لاکھوں بہن بھائی ہماری توجہ اور مدد کے منتظر ہیں۔انہوں نےمطالبہ کیاکہ تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے اور متاثرین کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت تیزی سے ان کی بحالی کےلئے اقدامات کرے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.