سولر پینلز کی مزید کمی ہوگئی
سولر پینلز کی مزید کمی ہوگئی
پاکستان بھر میں سولر پینلز کی مارکیٹ کریش کر گئی،5 سے پندرہ کلوواٹ سسٹم کی قیمت 3 لاکھ روپے تک کم ہو گئی۔ مزید تفصیلات کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،5 کلوواٹ سسٹم کے لیے مارکیٹ میں 6لاکھ 50 ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی۔
سات کلوواٹ سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 25 ہزار روپے مقرر جب کہ 10 کلوواٹ سسٹم کے لیے نو لاکھ 50 ہزار روپے تک قیمت گر گئی۔ اسی طرح 12 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 11 لاکھ روپے،پندرہ کلوواٹ سسٹم کے لیے 12 لاکھ پچاس ہزار روپے قیمت مقرر کی گئی۔مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لیے متعین کی گئی ہیں،ہائیبرڈ سسٹم کے لیے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔