علی امین گنڈاپور کی تقریروں پر آخر کار عمران خان کا رد عمل آگیا

0 288

علی امین گنڈاپور کی تقریروں پر آخر کار عمران خان کا رد عمل آگیا

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کے پی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے پاؤں پکڑ لینے اور “دھشت گردی کو بات چیت سے ختم کرنیکا مشورہ دیدیا.۔بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں کرپشن کیس کی سماعت کے دوران صحٓفیوں سے باتیں کرنے کا موقع ملنے پر ان سے کہا کہ ” انھیں علی امین کے پاؤں پکڑنے چاہیے کہ خدا کے واسطے جا کرافغانستان سےبات کرو، بات چیت کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی ،جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا، میں علی امین گنڈا پور کی حمایت کرتا ہوں وہ بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے۔

چیف جسٹس کو شاہد خاقان عباسی نے کونسے دو مشورے دیئے؟

صحافی نے سوال کیا کہ وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کے ہوتے صوبائی حکومت کیسے کسی دوسرے ملک سےبراہ راست بات کرسکتی ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا، دفتر خارجہ کو چھوڑوکے پی دھشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ کے پی میں پولیس اہلکار بغاوت پر اترے ہوئے ہیں ہر جگہ پولیس احتجاج کر رہی ہے، چوبیس سال سے دھشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ملک میں دھشتگردی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہونا چاہیے، دھشتگردی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو معیشت رک جائیگی۔ جبتک افغانستان سے تعلقات درست نہیں کرینگے، دھشت گردی میں پھنسے رہینگے۔ سب سے کم دھشتگردی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی، اگر کوئی دھشتگردی ختم کرنیکی کوشش کر رہا ہے تو اس سے تعاون کریں، علی امین ملک کے فائدے کی بات کر رہا ہے، ملک کیخلاف نہیں۔ وفاق خود کہہ رہا ہے کہ کراس بارڈر دھشت گردی ہے تو وفاق نے پھر ابتک کیا کیا؟

اسلام آباد ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کو بڑی ریلیف مل گئی

علی امین گنڈا پور نے جانیکی بات کی ہے، اس نے یہ نہیں کہا کہ جا رہا ہوں، اس نے کوئی ٹائم تو فکس نہیں کیا، اس نے کون سی غلط بات کر دی ہے۔2 روز پہلے کے پی کے وزیراعلیٰ علی امین نے یہ متنازعہ بیان داغ دیا تھا کہ وہ خود افغانستان سے براہ راست مذاکرات کرینگے.۔اور کہا تھاکہ خود افغانستان سے بات کرونگا ،

اپنی پالیسیاں اپنے گھر میں رکھو، میں بحیثیت صوبہ افغانستان سے بات کرونگا، وفد بھیجونگا، افغانستان کیساتھ بیٹھ کر بات کرونگا اور مسئلہ حل کرونگا.وزیراعلیٰ کے پی علی امین کے اس بیان سے وفاقی حکومت میں تشویش پیدا ہوئی اور علی امین کے متنازعہ بیان پر تنقید کی گئی لیکن پی ٹی آئی کے جیل مین قید بانی نے آج اس متنازعہ بیان کی حمایت کر کے تنازعہ کو مزید ہوا دیدی۔ افغانستان کےقونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے بھی آج کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات پر بھی اسلام آباد میں بھنویں اٹھائی جا رہی ہیں۔

کرکٹ پر پابندی کے حوالے سے افغان طالبان کا بڑا فیصلہ

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.