بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بنایا، ڈاکٹرمعید یوسف
اسلام آباد ( ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بنایا، وزیراعظم عمران خان نے پچھلی حکومتوں سے بڑھ کر دنیا میں آواز بلند کی ہے،کشمیری اس تنازعے میں سب سے اہم ترین فریق ہیں،وزیراعظم پاکستان کے ویژ ن میں خوشحالی کے لیے معاشی استحکام اور راہداری اہم ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی صحافی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر معید یوسف نے دوران انٹرویو بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے نئے ثبوت دیکھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشت گردی کو مالی امداد فراہم کرنے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ،اے پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے رابطے میں تھا ،پاکستان کے پاس بھارت سے کی گی فون کالز کے ثبوت بھی موجود ہے ،
را نے ایک پروسی ملک میں موجود سفارت خانے کے ذریعے چائنیز کونسلٹ، پی سی گوادر اور سٹاک ایکسچینج پر حملہ کروایا ،حال ہی میں را افسران کی نگرانی میں افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دہشت گرد تنظیموں کو ضم کیا گیا اور اس کے لیے 10 لاکھ ڈالر دیئے گئے ،چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث اسلم اچھو کے پرائمس ہسپتال نیو دہلی میں علاج کے ثبوت موجود ہیں ،سمجھوتہ جیسی دہشتگردی میں ملوث ہندو پرست دہشتگردوں کوہندوستانی عدالتوں نے رہا کر دیا ہے ۔