لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کی‘مہوش حیات

2 394

لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کی‘مہوش حیات

لاہور(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کرنی پڑی جبکہ ہم نے کرونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ لکس ایوارڈ شو میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں کی ریہرسل اور تیاریوں کے بعد اسٹیج پر پرفارم کیا

جبکہ شو کی میزبانی کرنا ایک خوبصورت احساس تھا۔اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ایوارڈز شو کے دوران شوبز انڈسٹری کے لیجنڈز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بہت سے لوگوں نے اس رات ایوارڈز جیتے جنہیں دیگر فنکاروں نے مبارکباد پیش کی، اپنے ساتھی میزبانوں اور دوستوں کی شکرگزار ہوں۔

You might also like
2 Comments
  1. […] فارمولہ فلمیں زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں، رائٹروں کو نئے موضوعات تلاش کرنا ہوں گے ‘ مہوش حیات […]

  2. […] پرفارمنس کے دوران بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے، عائشہ عمر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.