وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف بتائیں گے یا نہیں،حکومت نے ہائی کورٹ میں پھر مہلت مانگ لی

0 4

وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف بتائیں گے یا نہیں،حکومت نے ہائی کورٹ میں پھر مہلت مانگ لی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف بتائیں گے یا نہیں،حکومت نے ہائی کورٹ میں پھر مہلت مانگ لی ۔بدھ کو یہاں دور ان سماعت جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ اگر کوئی دفاعی تحفہ ہو بے شک نہ بتائیں لیکن ہر تحفے کو پبلک کرنے پر پابندی کیوں؟ اگر کسی ملک نے ہار تحفے میں دیا تو پبلک کرنے میں کیا حرج ہے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ

حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کو ملنے والے تحائف ان کے نہیں بلکہ عوام کے ہیں، اگر کوئی عوامی عہدہ نہ ہو تو کیا عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو تحائف ملیں گے ؟ ۔ میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ حکومت کیوں تمام تحائف کو میوزیم میں نہیں رکھتی؟ حکومت کو چاہیے گزشتہ دس سالوں کے تحائف

پبلک کردے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ حکومت یہ بھی بتائے کہ کتنے تحائف کا ایف بی آر سے تخمینہ لگوایا ؟ کس ملک نے کتنی محبت سے کیا تحفہ دیا یہ بات عوام کو بتانے سے تعلقات کیسے خراب ہوں گے ؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.