بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی ، نوزائیدہ کو طبی مسائل کا سامنا ہے،بختاور بھٹو

0 26

بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی ، نوزائیدہ کو طبی مسائل کا سامنا ہے،بختاور بھٹو

دبئی (ویب ڈیسک)سابق صدر اٰصف زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بچے کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے کے بارے میں بتایا ہے کہ ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی ہے جس کے باعث نوزائیدہ کو طبی مسائل کا سامنا ہے۔بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔بختاور نے

بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی ہے جس کے باعث نوزائیدہ کو طبی مسائل کا سامنا ہے، اسی تناظر میں بیٹے کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی تاہم اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیا، بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے تاہم دن بدن بہتر ہورہا ہے، اسے اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔یاد رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر کو ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.