کسی بھی پارٹی میں پارٹی ورکروں کا رول کلیدی ہوتا ہے،ظہور بلیدی
کسی بھی پارٹی میں پارٹی ورکروں کا رول کلیدی ہوتا ہے،ظہور بلیدی
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی ک ے قائم مقام صدر میر ظہور احمدبلیدی نے کہاہے کہ بحیثیت صدر پارٹی ورکروں کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروںگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کیا۔ میرظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ میں خود بھی ایک ورکر ہوں اور ورکروں کے مسائل سے آگاہ ہوں پارٹی
ورکروں کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، جتنا بھی وقت ملا کوشش کروں گا کہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ جو عزت کا رشتہ ہے وہ قائم رہے اور پارٹی ورکر پارٹی میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کسی بھی پارٹی میں پارٹی ورکروں کا رول کلیدی ہوتا ہے اور میری کوشش ہوگی کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کے سینئیر کارکنوں کی صلاحیت اور محنت سے پارٹی کو مزید مضبوط کر سکو ۔انشااللہ بہت جلد کارکنوں کہ مسائل بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے حل کریں گے۔