طلبا کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائینگے،جسٹس نعیم اختر افغان

0 3

تربت(ویب ڈیسک )بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اخترافغان نے بروز بدھ ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل تربت کادورہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کرکے انکے مسائل سنے، اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کے کھانے پینے اور میڈیکل سہولیات کوچیک کیا۔دورے کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ یاسین بلوچ نے انہیں بریف کیا۔ جبکہ جسٹس محمدخان کاکڑ انکے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کا تربت میں زیر تعمیر لا کالج کا دورہ کیا، ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا، اس موقع پر بی اینڈ آر کیچ کے ایکسیئن عبدالقیوم رند نے انہیں زیرتعمیر لا کالج کے بارے میں بریف کیا، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے اس موقع پر کہاکہ مٹیریل سمیت کہیں بھی کمی برداشت نہیں کی جائےگی اور کام کوجلد تکمیل تک پہنچایاجائے۔اس موقع پر انہوں نے لا کالج کے طلبا سے خطاب بھی کیا اور انکے کلاس رومزکادورہ بھی کیا اورمسائل بھی سنے، انہوں نے لا کالج کے فیکلٹی پر زور دیا کہ وہ مزید بہتر اندازمیں کام کریں۔ چیف جسٹس بلوچستان نعیم اخترافغان نے مکران میڈیکل کالج تربت کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران طلبا سے ملاقات کرکے انکے مسائل سنے اس موقع پر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین بھی انکے ہمراہ تھے، انہوں نے کالج میں دورے کے دوران پودے بھی لگایا، اس موقع پر طلبا نے اپنے مسائل رکھے جس پر انہوں نے کمشنرمکران کو ہدایات دی کہ وہ طلبا کے مسائل حل کرنے میں اقدامات اٹھائیں، آخرمیں کالج کی جانب انہیں شیلڈپیش کیاگیا.بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اخترافغان نے بروز بدھ ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل تربت کادورہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کرکے انکے مسائل سنے، اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کے کھانے پینے اور میڈیکل سہولیات کوچیک کیا۔دورے کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ یاسین بلوچ نے انہیں بریف کیا۔ جبکہ جسٹس محمدخان کاکڑ انکے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کا تربت میں زیر تعمیر لا کالج کا دورہ کیا، ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا، اس موقع پر بی اینڈ آر کیچ کے ایکسیئن عبدالقیوم رند نے انہیں زیرتعمیر لا کالج کے بارے میں بریف کیا، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے اس موقع پر کہاکہ مٹیریل سمیت کہیں بھی کمی برداشت نہیں کی جائےگی اور کام کوجلد تکمیل تک پہنچایاجائے۔اس موقع پر انہوں نے لا کالج کے طلبا سے خطاب بھی کیا اور انکے کلاس رومزکادورہ بھی کیا اورمسائل بھی سنے، انہوں نے لا کالج کے فیکلٹی پر زور دیا کہ وہ مزید بہتر اندازمیں کام کریں۔چیف جسٹس بلوچستان نعیم اخترافغان نے مکران میڈیکل کالج تربت کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران طلبا سے ملاقات کرکے انکے مسائل سنے اس موقع پر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین بھی انکے ہمراہ تھے، انہوں نے کالج میں دورے کے دوران پودے بھی لگایا، اس موقع پر طلبا نے اپنے مسائل رکھے جس پر انہوں نے کمشنرمکران کو ہدایات دی کہ وہ طلبا کے مسائل حل کرنے میں اقدامات اٹھائیں، آخرمیں کالج کی جانب انہیں شیلڈپیش کیاگیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.