ہرنائی زلزلہ متاثرین کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے ،نور محمد دمڑ

0 3

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے زلزلہ متاثرین کی بحالی کےلئے وفاقی حکومت این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سمیت مختلف اداروں سے مسلسل رابطہ میں ہوں ہماری کوشش ہے کہ زلزلہ متاثر ہونے والے متاثرین کی گھروں کو دوبارہ تعمیر کےلئے وفاق اور صوبائی حکومت سے خصوصی پیکج منظور کرکے متاثرین کی گھروں کو جلدسے جلد تعمیر ہوسکے این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے، مختلف سرکاری و پرائیویٹ اداروں ، این جی اوز اور مخیر حضرات سے رابطہ کرکے متاثرین کےلئے راشن ٹینٹ ، گرم کمبل ، راشن وغیرہ ہرنائی بجوا چکے ہے مزید رابطہ جاری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 7 اکتوبر کو جیسے ہی زلزلہ آیا اور میں چونکہ کوئٹہ میں تھا مجھے اطلاع ملتے ہی میں نے ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت ، پی ڈی ایم اے ، پاک فوج ، اور ایف سی حکام سے رابطہ کرکے کیا اور خود بھی ہرنائی پہنچ کرنقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہرنائی سے واپسی پر میں ایک منٹ بھی آرم سے نہیں بیٹھا ہوں اور زلزلہ متاثرین کی بحالی خصوصاََ زلزلے متاثرین کے جو گھر زلزلے سے ملبے کا ڈھیر بن چکے یا کریک / متاثر ہوئے اور زلزلے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کےلئے وفاقی حکومت ، این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت سے اس سلسلے میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی پوری طورپر متاثرین کو جن اشیاءکی ضرورت ہے اس بھی پورا کرنے کےلئے این ڈی ایم ، پی ڈی ایم اے اور دیگر سے مسلسل رابطہ میں ہوں اور امدادی سامان کو ہرنائی بجوارہاہوں ہوں انہوں نے کہاکہ زلزلے متاثرین ہونے والے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے بلکہ مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ بطور حلقہ کا نمائندہ میرا اولین ترجیحی اور کوشش سردی سے قبل زلزلے سے ملبے کا ڈھیر بننے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر کرنے کےلئے متاثرین کےلئے خصوصی پیکج منظور کرو اور اس سلسلے میں ہماری کوششیں جاری ہے اور میں پر امید ہے کہ جلدوفاقی و صوبائی حکومت مشترکہ طورپر زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کےلئے خصوصی ریلیف پیکج فراہم کرکے متاثرین کے گھروں کی تعمیر کےلئے فنڈز فراہم کرینگے تاکہ زلزلے متاثر ہونے والے متاثرین کو اپنے بچوں کو سرچھپانے کےلئے جگہ کےلئے میسر ہوسکے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.