جام کمال حکومت کو گرنے نہیں دینگے،اصغر اچکزئی

0 21

ہرنائی(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں وپارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ ضلع ہرنائی زلزلے سے جانی ومالی نقصان پرانتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہرنائی آنے کا مقصد زلزلے میں شہید ہونے والے شہداءکے ورثاءسے تعزیت اور زلزلے متاثرہ علاقوں کا دورہ پارٹی اور حکومتی سطح پر جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا پارٹی کے کارکنوں ، عہدیداروں نے ضلع ہرنائی میں پہلے دن سے ہی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے لسبیلہ سے لیکر قلعہ عبداللہ ، چمن ، قلعہ سیف اللہ ، پشین و دیگر اضلاع نے اپنی توفیق کے مطابق زلزلہ متاثرین کی مدت کررہے ہیں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ ہرنائی کا دورہ پارٹی کے صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی نے وزیراعلیٰ کے ہمراہ زلزلہ متاثرین کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں شرکت کےلئے ہرنائی کا دورہ کیا زلزلہ متاثرین کی بحالی کےلئے پارٹی ہراول دستے کاکردار اداد کررہی ہیں یہ کونسی جمہوریت ہے جس میں پارلیمنٹ کو تالے لگاے جاتے ہیںعوامی نیشنل پارٹی و دیگر اتحادی سمیت بی اے پی کے اراکین اسمبلی کی اکثریت جام کمال کے ساتھ ہے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی ضلع ہرنائی کے صدر ولی داد میانی ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سید حاجی انور شاہ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عبدالباری آغا، قلعہ عبداللہ کے صدر خان محمد کاکڑ ، تحصیل گلستان صدر حاجی محب اللہ، تحصیل شاہرگ کے صدر ملک محمد زمان ترین، تحصیل ہرنائی کے صدر سید یوسف شاہ،اے این پی ہرنائی کے ضلعی سنیئر نائب صدر حاجی ظریف خان ترین ، ضلعی ترجمان عبدالغنی ترین ودیگر پارٹی کے کارکن و عہدیدار کثیرتعداد میں موجود اس موقع قبائلی رہنماءملک مراد خان ترین نے سردار اصغرخان اچکزئی کو روایتی لنگی بھی پہنائی اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ زلزلے سے ہرنائی و شاہرگ میں ہونے والے نقصانات کاازلہ کرنے کےلئے اے این پی پارٹی اور حکومتی سطح پر ہرممکن کوشش کررہے ہیں متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں کل بھی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی ہے اس کے علاوہ باچاخان ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین و پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ ہرنائی کے دورے پر آئے گے اور وہ زلزلے میں شہید ہونے والے ورثاءکے لواحقین سے تعزیت کے علاوہ متاثرین کے نقصانات کا بھی جائزہ لے گے انہوں نے کہاکہ پارٹی سطح پر ہر ضلع و تحصیل کی جانب سے امدادی سامان اور نقد رقم ہرنائی پہنچاکر ضلعی صدر کے حوالے کررہے ہیں اور شہداءکے ورثاءو متاثرین کررہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے اے این پی اور دیگر اتحادی جماعتیں جام کمال کے ساتھ ہے اور جام کمال حکومت کو گرنے نہیں دینگے اور اپوزیشن کے ہر منفی ہربے کو ناکام بنائے گے انہوں کہا ہے کہ یہ کونسی جمہوریت ہے جس میں پارلیمنٹ کو تالے لگاے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی ،ودیگر اتحادی جماعتیں آج بھی وزیر اعلی جام کمال خان کے ساتھ ہے انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ صوبائی اسمبلی میں بی اے پی کی زیادہ تر اراکین جام کمال کے خلاف ہیںاصغرخان اچکزئی نے کہا کہ جام کمال حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گا ،اور جن ناراض ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی ہے وہ ناکامی سے دوچار ہوگی اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ بعض اپوزیشن جماعتوں کا یہ کہنا ہے کہ اے این پی نے نواب ثناءاللہ زہری کی حکومت ختم کرنے کے دوران کیوں انکے مخالفین کا ساتھ دیا ہے نواب ثناءاللہ زہری کے حکومت گرانے میں کسی نے کردار ادا نہیں کیا بلکہ ثناءاللہ زہری نے ازخود استعفیٰ دیا اور پوری مسلم لیگ ن انکے مخالف صف میں کھڑی تھی بلکہ پشتونخوامیپ اور نیشنل پارٹی کے اراکین نے بھی قدوس بزنجو کی حکومت حمایت کی تھی جبکہ جام کمال خان تو میدان میں کھڑا ہے اور مخالفین کی تحریک عدم اعتماد کی مقابلہ کررہے ہیں اور بی اے پی کے اراکین اسمبلی زیادہ تر تعداد بھی جام کمال خان کے ساتھ ہے اس کے علاوہ اے این پی، تحریک انصاف ، جمہوری وطن پارٹی ، ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی بھی وزیراعلیٰ جام کمال خان کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ جام حکومت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ جام کمال خان بقایہ مدت کےلئے بھی بلوچستان کا وزیراعلیٰ رہے گا ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اصغر خان اچکزئی نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی سے ملاقات کی ڈپی کمشنر اور پی ڈی ایم اے کے آفیسران نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے جاری امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی اسکے علاوہ اصغرخان اچکزئی نے زلزلے میں شہید ہونے والے شہداءکے گھروں میں گئے اور انکے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور زلزلے سے متاثر ہونے والے مکانات کا بھی جائزہ لیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.