اس وقت پورے رخشان ڈویژن کے عوام بہت ہی پریشانی کے عالم میں بہت مشکل کی زندگی سے گزارہے ہیں، عرض محمد بڑیچ

0 3

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر و سابق سٹی چیئرمین نوکنڈی حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہم جناب 29 بریگیڈ کمانڈر صاحب سے پرزور اپیل کرتے ہیں۔کہ جناب عالی یہ ضلع چاغی کے غریب عوام اپ ہی کے عوام ہیں اس وقت پورے رخشان ڈویژن کے عوام بہت ہی پریشانی کے عالم میں بہت مشکل کی زندگی سے گزارہے ہیں۔یہاں کے لوگوں کا جناب کوئی اور زریعہ معاش نہیں ان کا زریعہ معاش صرف انہی بارڈروں سے چھوٹے مھوٹے کاروبار سے منسلک تھا جوکہ اب وہ بند کردی گئ اور ان غریبوں کے خالی گاڑیاں بھی پکڑ کر بند کردہیے گئے ہیں۔جس سے لوگوں میں بہت سخت قسم کی بے چینی پائی جاتی ہے۔اکثر لوگوں نے قسطوں پر گاڑیاں لیکر اپنے بال بچوں کے پیٹ پالنے کی مجبوری سے لیئے تھے۔اب ان لوگوں کے گھروں میں قرضداری کے بناء پر لوگ آکر کھڑے ہیں جس سے ان غریبوں کی بوڑے بچے خواتین سب پریشان ہیں جناب عالی سے یہ گزارش کرتے ہیں اپ مجھ سمیت کسی بھی میر معتبر کو کریڈٹ لینے کی وجہ سے نہ دیکھیں بلکہ ان غریبوں کی غریبی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر رحم فرماکر ان کی خالی گاڑیوں کو چھوڑ دیں تاکہ ان لوگوں کی گھریلو پریشانی دور ہوجائیں۔جناب بریگیڈ کمانڈر صاحب اگر ہم ان لوگوں کی پریشانی اور فریادیں اپ تک نہ پہنچائیں پھر اور کس کے پاس جائیں میں جناب عالی سے ایک بار پھر التجاء کرتاہوں کہ جناب عالی ہمارے علاقے کے غریب عوام پر رحم فرمائیں میں بحثیت اس علاقے کے ایک معتبر اگر ان کی فریادیں اور مشکلات اپ جناب تک نہ پہنچادوں اور حکام بالا سے اپیل نہ کروں ان کی اس مشکل گھڑی میں ان غریبوں کا ساتھ نہ دوں تو میں سمجھتاہوں میں ان کے حق میں کوتائی کی وجہ سے اللہ پاک کے سامنے جواب دہ ہوں تو اس لیے میں جناب یہ گزارش کرتاہوں اپ کسی سیاسی کی کریڈٹ لینے کو نہ دیکھتے ہوئے بلکہ اپ خود ان غریبوں کی غریبی اور لاچاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اللہ پاک کو راضی کرکے ان غریبوں کی خالی گاڑیاں جتنی پکڑی گئ ہیں ان کو ریلیز کرہینگے۔امید ہے کہ جناب عالی ان غریبوں کی فریادوں پر ان کی داد رسی کرہینگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.