ڈاکٹر عبدالقدیر قوم کا سرمایہ تھے، کرن بلوچ

0 7

(کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی رہنما کرن بلوچ نے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر قوم کا سرمایہ تھے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی دفاع کو ناقابل

تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اہم کردار ادا کیا،ملک و قوم کے لئے مرحوم کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کرن بلوچ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کا صبر جمیل عطا کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.