ہم سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے،جمال شاہ کاکڑ

0 197

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) سیلاب متاثرین کی پارٹی سطح پر امداد کیلئے جدوجہد تیز کردی ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) پنڈی کی جانب سے حنیف عباسی نے صحبت پور،جعفرآباد ،نصیرآباد،قلعہ عبداللہ کیلئے امدادی سامان سیلاب زدگان کیلئے روانہ کردیاہے جو ایک دو دن میں پہنچ جائے گا،مسلم لیگ(ن) پارٹی کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی،مذکورہ امدادی سامان پارٹی کے عہدیدارسیلاب متاثرہ علاقوں میں حق داروں تک پہنچائے گی سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پنڈی کی جانب سے حنیف عباسی نے صحبت پور،جعفرآباد،نصیرآباد،قلعہ عبداللہ کیلئے امدادی سامان سیلاب زدگان کیلئے روانہ کردیاہے جو ایک دو دن میں پہنچ جائے گا،مسلم لیگ(ن) پارٹی کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی،انہوں نے کہاکہ اب مذکورہ اضلاع کے ضلعی عہدیداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس امدادی سامان کو حق داروں تک پہنچا دے ،جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ حالیہ سیلاب نے بلوچستان میں جس طرح بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہوئی ہے یہاں انفراسٹرکچر تباہ ،سڑکیں پانی میں بہہ گئی جبکہ لوگوں کے گھریں منہدم ہونے کی وجہ سے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں نہ صرف مسلم لیگ(ن) نے وفاقی حکومت بلکہ پارٹی کی سطح پر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے امداد کا بھی اعلان کیا اس سلسلے میں مسلم لیگ(ن) روالپنڈی سے حنیف عباسی کی جانب سے پارٹی کے ذریعے امدادی سامان بلوچستان کے سیلاب سے متاثر اضلاع کیلئے بھیجا جائے جس کے پہنچے پر پارٹی کی صوبائی تشکیل کردہ کمیٹی ان امدادی سامان کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں حق داروں تک پہنچائے گی ،انہوں نے کہاکہ ہم سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیںگے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.