ہمارے ضلع میں صحت کے حوالے سے سہولیات کا فقدان ہے ،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی
جھل مگسی (خ ن)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ( ر) یاسر حسین کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اجلاس سرکٹ ہاو¿س گنداواہ میں منعقد ہوا اجلاس میں فلڈ ایمرجنسی پروگرام کےکوارڈینیٹر ہارون کاسی ، ڈی ایس ایم (PPHI) تنویر احمد بلیدی و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں حاملہ خواتین و نو مولود بچوں کی (Healthcare) کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے پروجیکٹ کے تحت ماں و نومولود بچوں کی صحت و نشو ونما کیلئے خوراک و دیگر
ادویات کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں اور عوام کو بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ( ر) یاسر حسین نے اجلاس کے شرکائ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع میں صحت کے حوالے سے سہولیات کا فقدان ہے تمام صحت کے شعبے سے منسلک افراد سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا مقدس فریضہ سمجھ کر عوام کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں اور ہمت ، جرت و جذبے و استقلال کے ساتھ سرگرداں رہیں اور سیلاب متاثرین کاعلاج و معالجہ کرکے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھائیں۔
[…] ضلع جھل مگسی میں صرف دو ایمبولینسز صحیح حالت میں موجود ہیں،فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) یاسر حسین […]