انڈونیشیا، پولیس اسٹیشن پر خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک،6زخمی
جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پولیس اسٹیشن کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ دھماکا خودکش تھا جس میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پولیس اسٹیشن پر 2 خود کش بمباروں نے حملہ کیا ہے۔پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے
اور عام افراد کی آمد و رفت روک دی ہے۔دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 4 پولیس اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے اس حملے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔
[…] روہڑی ریلوے پولیس اسٹیشن پر اندراج کرانے کے بعد ان بچوں سے مکمل معلومات لے کر ان […]
[…] کے نواح ٹھل کے قریب آرڈی 238 پہ مسلح افراد کی جانب سے پولیس پر حملہ، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید، […]