مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا ، بیرسٹرعلی ظفر

0 162

اسلام آباد:  بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ضمانت کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، نوازشریف سیکیورٹی ضمانت کو چیلنج کرسکتے ہیں ، مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کابینہ کاہوتا ہے، نوازشریف بیمارہیں تو سیکیورٹی جمع کرانی چاہیئے۔بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ضمانت کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، نوازشریف سیکیورٹی ضمانت کو چیلنج کرسکتے ہیں، دوسرا آپشن یہ ہے کہ نوازشریف عدالت چلے جائیں۔انھوں نے کہا مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے باہر جانے پر کوئی شرط نہیں لگائی ، آٹھ ہفتے مکمل ہونے پر مزید وقت دینے کی ذمہ داری بھی کابینہ پر ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.