آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع

0 161

لاہور:  احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت ہوئی ، جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کیس کا ریفرنس کب فائل کیا جائے گا ، جس پر وکیل نیب نے بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے تو عدالت نے ہدایت کی ریفرنس سے متعلق رپورٹ جلد جمع کرائی جائے اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.