عوام کی جان و مال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے: ایس ایچ او نور اللہ جمالدینی

0 218

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) شالاکوٹ تھا نہ کے ایس ایچ او نور اللہ جمالدینی نے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقے کو آمن کا گہوارہ بناونگا عوام کی جان و مال کے تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کی جان و مال پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی کے قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا وفد جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت ناظم چہارم مولانا نصیب اللہ حقانی معاون ناظم مالیات مولانا آمین اللہ آمین سیکرٹر ی اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ملک محمد رمضان ترین اور ظہور احمد بھی شامل تھے

شالاکوٹ تھا نہ کے ایس ایچ او نور اللہ جمالدئنی سے جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نے قیام آمن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا

جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے شالاکوٹ تھا نہ کے ایس ایچ او نور اللہ جمالدئنی کو قیام آمن کے سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور شالاکوٹ تھا نہ کے ایس ایچ او تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی شالاکوٹ تھا نہ کے ایس ایچ او نور اللہ جمالدئنی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں قیام آمن کو برقرار رکھنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

قیام آمن کے سلسلے میں علاقے کے علماء کرام اور عوام الناس کا تعاون قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ علاقے سے ہر قسم جرائم کا بیخ کنی کرنے کے لیے معاشرے کا ہر فرد کردار ادا کر ے اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی ود یگر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ قیام آمن کیلئے پولیس انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے قیام آمن کیلئے جمعیت علمائے اسلام نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا آئندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہیگا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.