سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مر حلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر جائے گیا
رائیونڈ( ویب ڈیسک )سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مر حلہ 8بجے کے بعد حضرت مولانا ابراحیم دامت برکاتہم کی رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر جائے گیا، اللہ تعالی کی رضا کے لیئے ہزاروں مسلمانوں نے دین کی محنت کے لیئے اپنے نام پیش کیئے،اختتامی دعا سے قبل میں حسب روایت امیر جماعت مولانا نذالرحمان نے مدارس سے فارغ ہونے والوں کی دستار بندی اور انکی ازدواجی زندگی کا فیصلہ کرتے ہوئے 200 سے زائد اجتماعی نکاح پڑھائے گئے، تبلغی مرکز رائیونڈ کو دن دگنی ترقی عطافرما اس سال سالانہ تبلیغی اجتماع پر امن ہونے پر تیرا لاکھ لاکھ شکر کرتے ہیں،مولانا خورشید نے دین کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی رشدو حدایت کے لیئے اس پنڈال میں کھلے آسمان تلے خیمہ بستی میں جمع ہونے والومیرے بھائیوں کبھی امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کو نا چھوڑنا اگر چھوڑ دیاتو قیامت کے دن کوئی پرسان حال نہیں ہوگا،اللہ کے پیارے رسولﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ جب میری امت دنیا کی رنگینوں میں گم ہو کر دنیا کو بڑی چیز سمجھنے لگے گی تو اسلام کی ہیبت و وقعت اس کے قلوب سے نکل جائے گی اورجب امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کو چھوڑ بیٹھے گی تو وحی کی برکت سے محروم ہوجائے گی اور جب آپس میں گالی گلوچ اختیار کرے گی تو اللہ جل شانہ کی نگاہ سے گرجائے گی ، تبلیغی مرکز خالص اللہ اور اس کے رسول کے احکامات سے روشناس کرانا اور تبلیغی اجتماع کا بنیادی مقصد امت کی فکر کا جائزہ لینا ہے دعوت تبلیغ دین سے جوڑنے مخلوق سے خالق کی طرف مال سے اعمال کی طرف اور دنیا سے آخرت کی طرف بلایا جا رہا ہے دعوت تبلیغ اللہ کا ذکروعبادت اخلاق اور اسوہ حسنہ نبوی کے لیے ہر فرد امت سے عرض کی جا رہی ہے کہ اللہ پاک نے ہماری دونوں جہاں کی کامیابی پورے کے پورے دین میں رکھی ہے دین زندگیوں میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و اخلاس محنت سے آے گا اللہ رب العزت نے نبوت کا دروازہ بند کردیا اور دین کی آبیاری امت کے ذمہ لگادی ہے، اب اللہ کے محبوب کے صدقے یہ محنت ہر امتی کی ذمہ داری ہے اس محنت کو سیکھنے کے لیے اللہ کے راستے میں وقت لگائیں کم از کم 3دن،7دن،11دن1ماہ یا چار ماہ لگا کر محنت کی ترتیب کو سیکھ لیں تاکہ کل بروز قیامت دین کی ٹارچ آپ کے ہاتھ میں ہو ، حضرت مو لانا ابراحیم دامت برکاتہم عالیہ نے لاکھوں اہل ایمان کے ساتھ اجتمائی دعا کے لیئے ہاتھ اٹھائے توآ سمان سے نور کا نزول لوگوں کی سسکیاں بندھ گئیںگناہوں کی معافی کا رقت امیز مناظر مسلمان کے لیئے سبق آموز تھا عرس معلہ بھی لرز اٹھا اے اللہ اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی فرما،اپنے نبی کی امت پر اے اللہ اپنا فضل اور کرم فرما اے ر حمان ا ورحیم ہے تو ہماری مدد فرما تجھ سے بہتر کو ئی مدد گار نہیں، تبلغی مرکز رائیونڈ کو دن دگنی ترقی عطافرما اس سال سالانہ تبلیغی اجتماع پر امن ہونے پر تیرا لاکھ لاکھ شکر کرتے ہیں تیرے فضل سے ہی اختتام کو پہنچا، اور دومرحلوں کی بجائے ایک مر حلے میں ہونے کی پنڈال میں موجود تیرے بندے ہاتھ اٹھا ئے ہیں تو منظور فرما اور اس کو ایک مرحلے میں کردے، تو ہی سے سے بڑا حکمران ہے، تیرے سوائے کو ئی پرسان حال نہیں ہماری مشکلیں آسان فرما اور اپنی غیبی مدد فرما، جو دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں انکے گناہ معاف فرما کر ان کی قبرو ں کو کشادہ فرما ،اے اللہ بیماروں کا شفا کاملہ عطا فرما، اے اللہ جن لوگوں نے دعاو¿ں کی اپیل کی ہے ان کی مدد فراما ،اے اللہ ہمارے دین اور ہمارے قلوب کی حفاظت فرما،اے اللہ اپنے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے والا بنادے،اے اللہ قیا مت کے دن ہمارا پردہ رکھ تجھ سے بہتر کو ئی راز دار نہیں ہماری دعاو¿ں کو اپنی ر حیمی کے صدقے میں قبول فرما، اے اللہ تجھ سے بہتر ہمارا کوئی راز دار نہیں، ائے اللہ قبر کے عذاب سے محفوظ رکھنے کے لیئے ہمیں سیدھے راستہ پر ڈالدے، ہماری ہر مشکل آسان فرما، اس پنڈال میں ہم سب تجھ سے پناہ مانگتے ہیں اور اپنے کبیرہ صغیرہ گناہوں کی معافی کے طلب گار ہیں ال اللہ تو بخشنے والا مہر بان ہے، اے اللہ ہمیں دین کی آبیاری کر نے کی توفیق عطا فرما، اے اللہ ہماری اولادوں کو بھی دین پر چلنے والا بنا دے اے اللہ ہمیں بخش دے بخش دے بخش دے امین کی صدائیں میلوں تک سنائی دے رہیں تھی ، سالانہ تبلیغی اجتماع اختتام کے بعد شرکاءکی وا پسی کا عمل شروع، شرکاءکے انخلا کے لیئے سٹی ٹرفک پولیس کی جانب سے مقرر کردہ روٹ پلان پر روانگی جاری اللہ تعالی کے فضل و کرم سے سالانہ تبلیغی اجتماع خیرو آفیت سے مکمل ہوگیا۔