نا اہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں‘شیخ رشید احمد
نا اہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں‘شیخ رشید احمد
راولپنڈی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نا اہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے اختیار وزیراعظم 6 ماہ میں 5 بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں، گیلپ کے مطابق 88فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سے نالاں ہے، سیاسی عدم استحکام، سیاسی عذاب یا سیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں، بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی، فاصلےاتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں، 30 نومبر
تک آر یا پار ہوجائے گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا، نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھمگٹا لگا ہوا ہے، نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں، قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں، نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ
احتساب،حساب اورانتخاب ہوکر رہے گا، 30 نومبر کے بعد 13پارٹیاں تتر بتر ہوجائیں گی، تعیناتی پسند نا پسند پر نہیں آئین اورقانون کے مطابق میرٹ پرہوگی، 15 دن اہم ہیں اس لیے 30 نومبر تک ٹی وی نہیں ٹویٹر پر چلا گیا ہو، پاکستان کانوجوان گونگابہرہ نہیں رہا، راولپنڈی میں بچیوں کی50سکول کالج اور5یونیورسٹیاں بنائی ہیں، راولپنڈی پہنچنے پرعمران خان کاتاریخی استقبال کروں گا۔انہوں نے کہا کہ غریب کو پیناڈول اور نہ ہی انسولین مل رہی ہے، مفرورملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پرقوم کا مذاق اڑا رہے ہیں، لندن میں استخارہ کی میٹنگ سات روزہ چلہ میں بدل گئی، ایف آئی آر نہیں کٹ رہی، پوسمارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی، وزراءدفترنہیں جارہے، حکومت ٹھپ ہوگئی۔
[…] کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید کا […]