سکھر،شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

0 169

سکھر رپورٹ کاشف یامین
گھوٹکی میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ڈی ایس پی سکھر سی آئی ای عبدالستار فل کی جانب سے گھوٹکی میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں سمیت تمام شہداء پولیس کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ملک و شہر سکھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے مرکزی مسجد ڈی ایس پی آفس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا قرآن خوانی کے اختتام پر دعا خیر کی گئی جس میں شہداء سندھ پولیس کے بلند درجات، مغفرت وبخشش کے لئے دعا کی گئی اور شہر سکھر میں امن و امان کی دعا کے لئے بھی گئی آخر میں تمام شرکاء کیلئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.