گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ صوبے بھرمیں قومی شاہر اہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات ہم سب کیلئے باعث تشویش ہے

0 179

کوئٹہ 13دسمبر :۔ گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ صوبے بھرمیں قومی شاہر اہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات ہم سب کیلئے باعث تشویش ہے اور ان کے تدارک کیلئے سخت او ر فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔یہ بات انہوں نے روڈ سیفٹی پر اصلاحات کے حوالے سے صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کئی ۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی بتایا گیا کہ موٹر وئیکل رولز اینڈ آرڈ ینس میں ضروری ترامیم تجویزکی گئیں ہیں جبکہ ایجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پروینشل اتھارٹی کو فرسٹ کلاس کے مجسٹریٹ کے خصوصی اختیارات دینے ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کی شرح میں اضافہ کرنے ،ٹریکر سسٹم کی تنصیب فٹنس سرٹیفیکیٹ اور ڈرا ئیونگ سکولز کھولنے کی تجا ویز بھی دی گئیں ہیں ۔گورنر نے اس موقع پر کہا کہ اصلاحات کو تیز کرنے اور متعلقہ ٹریفک قوانین کی جلدازجلد منظور ی کی کوشش کی جائے اور ان پر عملد رامد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے کی شاہر اہوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے قریب ہونے والے حا دثے میں قیمتی جانو ں کے ضیاع پردلی افسوس کا اظہار بھی کیا اور ہدایت کی کہ قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے فوری اور بروقت اقدامات کیے جائیں ملاقات میںصوبائی سیکرٹری صالح بلوچ ،جنرل مینجر این ایچ اے (ساوتھ)آغا عنایت اللہ ،ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی اورسیکرٹری آرٹی اے روحانہ گل کاکڑ بھی موجود تھیں ۔اس دوران طے پایاکہ اس ضمن میں متعلقہ وفاقی وصوبائی محکموں اور اداروں سے فوری رابطے کیے جائینگے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.