شیخ رشید نے ملکوال سے کراچی چلنے والی ملت ایکسپریس کو لالہ موسیٰ سے چلانے کا اعلان کر دیا

0 170

سرگودھا(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرگودھا کے بعد ملکوال سے کراچی چلنے والی ملت ایکسپریس کو لالہ موسی سے چلانے کا اعلان کر دیا جس سے لالہ موسی اور منڈی بہاوالدین سمیت علاقہ کی عوام کو بہترین سفری سہولیات دستیاب ہونگئیں۔وفاقی وزیر ریلوے کا سرگودھا ریلوے اسٹیشن آمد پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی اچھا ہوگیا ضمانت ہوگئی، مریم نواز اور فریال تالپور کو باہر جاتا نہیں دیکھ رہا۔ان کا این او سی لینا اور کیبنٹ سے منظوری لینا مشکل کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں تلخیاں کم ہونی چاہیے۔ایک طرف مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب یہ الیکشن کمیشن پر ہی متفق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ لاہور واقعہ میں ہوا وہ قابل مذمت ہے۔قائداعظم کے پیشہ کو داغدار کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مہنگائی سے آگاہ ہیں انشااللہ وزیراعظم بلز، پانی کے مسائل کو ایک دومہینے میں بہتر پوزیشن میں لے آئیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ عثمان بزدار ٹھیک جارہے ہیں عمران اور ساری پارٹی اس پر راضی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور معاملہ انتہائی افسوسناک ہے جس سے قائد اعظم کے پیشہ پر دھبہ لگایا گیا یے اس سانحہ سے ساری قوم غمگین ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی 6 مہینے میں ایکسٹینشن ہوجائے گی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے سرگودھا اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور ملکوال سے کراچی چلنے والی ملت ایکسپریس کا دائرہ کار لالہ موسی تک بڑھائیں گے جس سے منڈی بہاوالدین اور دیگر علاقے استفادہ حاصل کریں گے ان کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا اور سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.