ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر کمالان گچکی کا رات 11بجے ھسپتال کے مختلف وارڈز کا اچانک معائنہ
(ویب ڈیسک)
کوئٹہ۔ سیکرٹی صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کی ھدایت پر ایم ایس بی ایم سی ھسپتال کوئٹہ ڈاکٹر کمالان گچکی نے مختلف وارڈز کا اچانک معاٸنہ کیا ۔
کوئٹہ۔ آرتھوپیڈک یونٹ کی ایمرجنسی ھونے کے باوجود وارڈ کا طبی عملے کی غیر حاضری پر ایم ایس بی ایم سی ھسپتال ڈاکٹر کمالان کچکی کا سخت اظہار برہمی ۔ غیر حاضر طبی عملے کو جواب طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گٸے ۔
کوٸٹہ : ڈیوٹی سے غیر حاضری اور غفلت کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ۔ایم ایس بی ایم سی ھسپتال ڈاکٹر کمالان گچکی
کوٸٹہ : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان،پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کے ویژن اور احکامات کے مطابق بی ایم سی ھسپتال میں طبی عملے کی موجودگی اور صحت کی سہولیات فراھمی کو ھر صورت میں یقینی بنایا جاے گا ایم ایس ی ایم سی ھسپتال ڈاکٹر کمالان گچکی
کوٸٹہ : ایم ایس بی ایم سی ھسپتال ڈاکٹر کمالان گچکی نے شعبہ حادثات میں ایمرجنسی ادویات چیک کی۔شعبہ حادثات میں موجود عملے کی حاضری چیک کی اور کارکردگی کو سراہا اور عملے کو ھدایت کی کہ شعبہ حادثات میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراھمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاے گی۔