بہت جلد گوادر نرسنگ اسکول میں داخلہ اور کلاسز شروع ھوجائیں گے،چیف سیکرٹری بلوچستان
گوادر(خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے زیر صدارت آل پارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں لوگوں کے بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں بتایا گیا کہ گوادر اولڈ سٹی کی تعمیر ومرمت میں مقامی لوگوں کے مشاورات تجاویز س عملدرآمد کی جائے گی اجلاس میں بتایا گیا ہے گوادر میں ایک نرسنگ اسکول کی منظوری ہوئی ہے
بہت جلد گوادر نرسنگ اسکول میں داخلہ اور کلاسز شروع ھوجائیں گے۔ اجلاس میں کمشنر مکران ڈویڑن شبیر مینگل، چئیرمن گوادر بندر گاہ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی،ڈپئی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کے مسائل حل اور ان کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کمشنر مکران ہفتے میں تین دن گوادر میں کمیپ آفس قائم کریں اور لوگوں کے مسائل سنیں گے
چیف سیکرٹری نے غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ حکومت غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کیلئے مو¿ثر اقدامات اٹھارہی ہے اور بہت جلد غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام ھو جائے گی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ وہ گوادر میں اجلاس کرنے نہیں آتا ھوں بلکہ ان کے آنے کا مقصد لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔