کیچ میوزیم اور کلچر سنٹر کو فنڈز فراہم کرکے مزید مضبوط بنایا جائیگا،سید احسان شاہ

0 149

تربت (خ ن)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے منگل کے روز ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے وال پینٹنگ کے آرٹ مقابلے کے مقام کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ پی این پی عوامی کے راہنما غفور احمد بزنجو، التاز سخی، سید تیمور شاہ،اعجاز ملائی،اسفندیار بزنجو، خالد رضا، خان محمد گچکی،قاسم گچکی،صادق تاجر، سیٹھ خالد، اسلم وقار و دیگر موجود تھے۔اس دوران عطاءشاد ڈگری کالج تربت کے قریب وال پینٹنگ کے مقام پر موجود ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد

بڑیچ نے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ اور دیگر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید احسان شاہ نے کہا کہ صحت مند معاشرہ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آرٹ ،اسپورٹس اور کلچر سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔اس دوران انہوں نے آرٹسٹوں کی جانب سے بنائے گئے فن پاروں کا معائنہ کیا اور بہترین فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں کی خوب ستائش کی۔اس دوران انہوں نے ڈی سی کیچ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کیچ کی علمی۔معاشی، ثقافتی اور سماجی

سرگرمیوں کی وجہ سے علاقے میں مثبت رجحانات فروغ پارہے ہیں جس کے ثمرات آنے والے وقتوں میں علاقے کی معیشت پر بہتر انداز میں مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا دیواروں پر خوبصورت فن پارے کیچ کے ثقافت اور تہذیب کی عکاسی کا منظر پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیچ میوزیم اور کلچر سنٹر کو فنڈز فراہم کرکے مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکا جاسکے۔واضح رہے ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے آرٹ کے شعبے سے وابستہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے وال پینٹنگ ویک منایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں تربت شہر کے مرکزی شاہراہوں پر موجود سرکاری عمارتوں کی دیواروں کو خوبصورت طریقے سے وال پینٹنگ کے ذریعے سجایا جارہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.