نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر محمد حسن مینگل ایڈووکیٹ کی اپنے ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ممتاز قانون دان سپریم کورٹ کے وکیل اور نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر محمد حسن مینگل ایڈووکیٹ کے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے بی این پی کے مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے میر خورشید جمالدینی چیئرمین واحد بلوچ ضلعی جنرل سیکریٹری میر جمال لانگو ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ممتاز قانون دان محمد حسن مینگل سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل حاجی محمد ابراہیم پرکانی حاجی خالد سخی کیپٹن محمد علی ہزارہ اور رضا جان شاہی زئی خطاب کررہے ہیں اس موقع پر ضلعی سینیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نسم جاوید ہزارہ ضلعی جوائنٹ سیکریٹری اسماعیل کرد ضلعی فنانس سیکریٹری میر اکرم بنگلزئی ضلعی انسانی حقوق سیکریٹری پرنس رزاق بلوچ مرکزی سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر اسد سفیر شاہوانی ادریس پرکانی ضلعی سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر رضا جان شاہی زئی مصطفی مگسی مصطفی مری اور دیگر دوست کثیر تعداد میں موجود ہیں