مسلسل اور بلاوجہ غیر حاضر اساتذہ کو نوکریوں سے برخواست کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

0 98

مسلسل اور بلاوجہ غیر حاضر اساتذہ کو نوکریوں سے برخواست کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ ( ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،اسسٹنٹ کمشنر کچلاک،ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، ڈی او میل،ڈی او فیمیل اورڈی ڈی اوز نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ کے تمام اسکولوں کے غیر حاضر اساتذہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور ساتھ ہی مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے بارے میں بھی جامع رپورٹ مرتب کر کے پیش کی گئی اسکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور پی

 

ایس ڈی پی کے بارےمیں تفصیلات فراہم کی گئی۔اجلاس میں اٹیچڈ اساتذہ جنہوں نےابھی تک اپنے اسکولوں میں رپورٹ نہیں کی انکا ریکارڈ بھی پیش کیا گیااجلاس میں اسکولوں میں درکار کلاس فور چوکیدار کی پوسٹوں کے بارے میں بتایا گیااور جتنے اسکولوں میں واش رومز، کلاس رومز اورواٹر ٹینکیوں کی ضرورت ہے انکا ڈیٹا بھی پیش کیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ جو اساتذہ غیرحاضر رہتے ہیں انکی روزانہ کے بنیاد پر حاضری کو چیک کیا جاےگااور چھٹی والے دن

 

کی تنخواہ کاٹ لی جائیگی اور مسلسل بلا وجہ غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو ڈیوٹی سے برخواست کیا جائے گا اسکے علاوہ جن اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد زیادہ اور بچوں کی تعداد کم ہو ان اساتذہ کو زیادہ تعداد والے اسکولوں میں ٹرانسفر کیا جائیگااور جن اسکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے ان اسکولوں کو دو شفٹ میں چلایا جائے گا ایک شفٹ صبح اور دوسری شفٹ دوپہر کو ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.