میر عبدالرزاق زہری اور ماہر تعلیم مفتی ہدایت اللہ زہری کی کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ سے ملاقات
خضدار چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر سئنیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر عبدالرزاق زہری اور ماہر تعلیم مفتی ہدایت اللہ زہری کی کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ سے ملاقات
ملاقات میں زہری بھپو یون فون کی متاثرہ ٹاور سمیت زہری کے دیگر مجموعی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ نے فوری طور پر یوفون کمپنی کے احکام بالا سے فون پر رابطہ کیا اور زہری کے عوام کو درپیش اس اہم مسئلے کی حل کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جبکہ زہری کے دیگر جملہ مسائل کے حل کے لئے بھی فوری اقدامات اٹھانے کی احکامات جاری کئے سینیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر عبدالرزاق زہری اور مفتی ہدایت اللہ زہری نے گفتگو میں کمشنر قلات ڈویژن کو آگاہ کیا کہ زہری بھپو یون فون ٹاور کی متاثر ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی و مشکلات درپیش ہے اس ضمن میں عوام مسلسل چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان سے رابطے میں ہے انتخابات قریب ہے لوگوں کو باہمی مواصلاتی رابطے میں مسائل و مشکلات سامنا ہے اس لئے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے