لاہور کو پاکستان کا پہلاجدیدترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ

0 56

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا دورہ چین کے چوتھے روز کا مصروف ترین آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں ہواوے ٹیکنالوجیز پہنچیں۔ ہواوے ٹیکنالوجیز میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 

ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے کو نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش کردی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے کو پنجاب میں اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ہواوے کو پنجاب ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سنٹر قائم کرنے کی بھی پیشکش کی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صدر وانگ چینگ ڈونگ (Mr. wang Chengdong)

 

سے ملاقات ہوئی۔ جس میں لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے صدر ہواوے گورنمنٹ افیئرز کو لاہور آنے کی دعوت دیدی۔ملاقات میں ای کامرس، ایکو سسٹم پروڈکشن، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ہواوے کے صدرمسٹر وانگ چینگ ڈونگ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ہواوے کے پاکستان میں بالخصوص پنجاب میں جاری پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں پراجیکٹس کے بارے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن پراجیکٹس میں اظہاردلچسپی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے میں بتایا۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کو ہواوے کے اشتراک کار سے عملی شکل دیں گے۔ ٹیلی کمیونیکیشن اور الیکٹرانک اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور میں ہواوے کی مہارتوں سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی پہلی مکمل اے آئی یونیورسٹی میں ہواوے کے پروفیشنل سکل سے مستفید ہونا چائیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہواوے نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیپسٹی بلڈنگ اور آئی ٹی ریسرچ میں معاونت کریں۔

ہواوے کے تعاون سے پنجاب کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی جدت سے متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ ہواوے ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ میں پنجاب کی معاونت کرے۔ لاہور میں پہلا سیف سٹی پراجیکٹ ہواوے کے اشتراک سے قائم ہوا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے ٹیکنالوجیز کا دورہ کیااور مختلف شعبے دیکھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے حکام کے ساتھ فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.