غریب‘دیہاڑی دارطبقہ‘ مظلوم اور بے بس عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں‘نعمت اللہ ظہیر
گزشتہ 30سالوں سے سماجی خدمات‘ مظلوم‘بے سہارا اور بے بس طبقے کی ہر سطح پر تعاون کررہے ہیں
کوئٹہ/لندن( ویب ڈیسک)خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ خان ظہیر نے کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن گزشتہ 30سالوں سے سماجی خدمات‘ مظلوم‘بے سہارا اور بے بس طبقے کی ہر سطح پر تعاون کررہے ہیں اسی طرح غریب اور نادار طلباء کیلئے تعلیمی سہولیات‘غریب مریضوں کیلئے ہر ممکن اقدامات اور سماجی خدمت پر ہماری فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور ورکرز ہرمشکل وقت میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں‘ عالم انسانیت میں آئے ہر روز مختلف قسم کے افسوس ناک واقعات کی رونمائی سے دل ازاری اور فسادات کی جڑیں اور مضبوط ہوتے ہیں‘اگر ہم لسانیت قومیت رنگ و نسل کے بجائے انسانیت کی طرف متوجہ ہوجائیں تو یقیناً بہت سے مسائل خود بخود حل ہونگے
‘یہ بات انہوں نے لندن میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن مزید بھی عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا اس عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام اور غریب عوام کی خدمت کرنے پر تمام مخیر حضرات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اس مشکل گھڑی میں بے بس اور غریب عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھاانسان اللہ تعالیٰ کا اشرف المخلوقات ہیں
اگر انسان کی شر وفساد سے دیگر مخلوقات محفوظ نہ ہوں تو وہ اشرف المخلوقات کے قابل نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ عالم انسانیت میں آئے ہر روز مختلف قسم کے افسوس ناک واقعات کی رونمائی سے دل ازاری اور فسادات کی جڑیں اور مضبوط ہوتے ہیں۔اگر ہم لسانیت قومیت رنگ و نسل کے بجائے انسانیت کی طرف متوجہ ہوجائیں تو یقیناً بہت سے مسائل خود بخود حل ہونگے انہوں نے کہاکہ آئے دیکھیں ہمارے ملک وقوم میں کتنے بے بس لاچار معزور بیوہ اور یتیم افراد کی تعداد ہے انکے ساتھ اگر تعاون نہ ہوجائے تو یہ مستقبل کیلئے اس ملک وقوم کی نقصان میں ابھرینگے‘اگر ہم ایک دوسرے کی مدد تعاون اور انسانی مخلوق کی قدر شروع کریں امید ہے کہ ایک نئے لہر چلے گا
انہوں نے مزید کہتے ہوئے کہا کہ سماجی کاموں اور خدمات و اقدامات سے شہر اور گاؤں میں محبت اتحاد اور بھائی چارگی کو فروغ ملے گی یہ کام نہیں بلکہ ایک عبادت ہے جسے ملکی اور علاقائی سطح پر بہت سی اہمیت ہے مگر لوگ زندگی کے دیگر خواہشات میں مصروف ہیں یہ عظیم انسانی خدمت کا راستہ اور طریقہ نہیں اپناتے ہیں اگر ہمارے ملکی و قومی اشخاص اس خدمت کی خوشی اطمینان اور سکون سے واقف ہوجائیں تو دیگر خواہشات سب اس خدمت کرنے کیکئے قربان کردیں گے اللہ کریں کہ ہمارے لوگوں میں خدمت خلق کا جزبہ اور انسانی اقدامات کی شعور و بیداری آجائیں‘انہوں نے مخیر حضرات اور دیگر سماجی و فلاحی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غریب‘دیہاڑی دارطبقہ‘ مظلوم اور بے بس عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ان کی ممکن مدد تعاون کریں کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور اسی میں آخرت اور دنیا دونوں کی کامیابی ہے۔
[…] شعور فاؤنڈیشن بتاؤن نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اور پیغام پاکستان کے تعاون سے دو روزہ ٹریننگ بسلسلہ “روادری” بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیوں کے فکیلٹی اور انتظامیہ نمائندوں کے لیے کوئٹہ کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ ٹریننگ کا مقصد شرکاء کی تربیت معاشرے کی مختلف مسائل جن میں انتہا پسندی، امن، رواداری کو بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں پروان چڑھانا ۔ اس سلسے میں شرکاء کو ماسٹر ٹرینرز جن میں خورشید ندیم ڈائریکٹر مذہبی امور PTV،ڈاکٹر منزہ یعقوب ڈائریکٹر کریٹکل تھنکنگ فورم اور ضیاء الحق ڈی جی ائی ار ائی نے مختلف مضامین پہ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ یہ فکیلٹی ممبرز اور انتظامیہ کے آفیشل کی […]