پی ڈی ایم کی تحریک اندرونی اختلا فات کی بدولت بستر مرگ پرہے:جمال بگٹی
پی ڈی ا یم ہر حد کو عبور کرتا جارہا ہے
ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار شہباز بگٹی )بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ بگٹی کے ضلعی صدر میر جمال خان بگٹی نے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک اندرونی اختلا فات کی بدولت بستر مرگ پرہے اور اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے عوام نے پی ڈایم کے بیاینے کو یکسر مسترد کردیا ہے عوام حکومتی کارکر دگی سے مطمین ہیں،اور بالخصو ص حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے روز اول سے کوشاں ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدامات کے اثرات نمو دار ہونا شر وع ہوگئے ہیں یہ حکومتی کارکردگی پی ڈی ایم کیلئے بو کھلا ہٹ کا سبب ہے پی ڈی ایم محض چند لوگوں کے مفاد کیلئے قائم ہوئی ہے عوام ان کے چہروں سے واقف ہے۔اب مزید عوام کو دھو کے میں نہیں رکھا جاسکتا ہے۔عجب منطق ہے کہ جن لوگوں کو عوام نے ووٹ کی قوت سے ٹھکرادیا وہ عوام کے نما ئندہ ہونے کے دعو ئے دار ہیں اداروں کو کسی بھی طرح سیا ست میں ملوث کرنا ٹھیک عمل نہیں بلکہ بین الا قو امی طور پر ملک کیلئے نقصان کا سبب ہوگامگر پی ڈی ا یم ہر حد کو عبور کرتا جارہا ہے،اور ان کی مزموم عزائم عوام کے سامنے آشکار ہوچکے ہیں،اور عوام آج شعور کی ان منزلوں تک پہنچ چکے ہیں کہ اپنا نفع اور نقصان جانتے ہیں کھو کھلے نعر وں سے عوام کو بے وقوف بنانا اب کسی کیلئے ممکن نہیں ہوگا۔