ورات کوہلی نے کسی پر کردیا غصہ،جان کر آپ حیران ہوجائینگے

0 16

کیپ ٹاﺅن(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ورات کوہلی اس وقت غصے میں آگئے جب تھرڈ ایمپائرنے ریویومیں جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگرکوناٹ آؤٹ قراردے دیا جسے فیلڈ ایمپائرآؤٹ دے چکے تھے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورات کوہلی تھرڈ ایمپائرکے فیصلے پرآگ بگولہ ہوگئے اورسیدھے اسٹمپ پرلگے مائیک پرپہنچے اورکھری کھری سنا ڈالیں۔

ورات کوہلی کا مائیک میں کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پربھی توجہ دیں جب وہ بال چمکا رہی ہوتی ہے صرف مخالف ٹیم پرنہیں۔

بھارتی ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں نے بھی اپنے کپتان کا بھرپورساتھ دیتے ہوئے تھرڈ ایمپائرکوتنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پورا ملک ایک ٹیم کے خلاف کھیل رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.