
عمران نیازی اورانکے نا اہل ٹولے نے منی بجٹ لاکر ملک کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے سپرد کردیا ہے ، سربلند خان جوگیزئی
عمران نیازی اورانکے نا اہل ٹولے نے منی بجٹ لاکر ملک کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے سپرد کردیا ہے ، سربلند خان جوگیزئی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اورانکے نا اہل ٹولے نے منی بجٹ لاکر ملک کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے سپرد کردیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی اس نااہل حکومت کے منی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے منی بجٹ پر پارٹی ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک چلانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں ہے عمران نیازی ملک کو اتنا نقصان پہنچائیں جسکی تلافی ممکن ہو۔ سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا کہ منی بجٹ کے ذریعے 150اشیاءم
ہنگی کرنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئےگا پی ٹی آئی حکومت اپنے ہی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب کر غرق ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نا اہل حکمرانوں نے عوام پر رحم نہیں کھایا تو ملک بدترین انتشار کا شکار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کی سرپرستی میں ملک مافیا کا مرکز بن چکا ہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مافیا کو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے غلام وزیراعظم نے منی بجٹ میں آکسیجن اور سورج کی روشنی کے علاوہ ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا ہے منی بجٹ میں 400 ارب کے نئے ٹیکس لگائے
گئے ہے جو منی بجٹ نہیں عوام کا معاشی قتل عام ہے۔
[…] منی بجٹ: سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18فیصد اور پُرتعیش اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی کا فیصلہ […]