قومی اسمبلی ،اپوزیشن اراکین حکومت پر برس پڑے

0 5

قومی اسمبلی ،اپوزیشن اراکین حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے ایک بار پھر منی بجٹ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا اہل حکومت نے مہنگائی آسمان پر پہنچادی ہے ،اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا ہے ،اپوزیشن کے احتجاج کا حکومت پرکوئی فرق نہیں پڑتا،ا اسمبلی ملازمین کے اعزازیے پر یوٹرن نہ لیا جائے ،اگلی تین بینچز والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں، پاکستان بچ جائیگاجبکہ وزیر مملکت علی محمد خان نے حکومت کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے ،جس طرح اسپیکر چیئر کی بے احترامی کی گئی اس

طرح ہم سب کی عزت کم ہوتی ہے ،سپیکر پر کاغذ پھینکے جا رہے تھے ،سپیکر کی چیئر تو فنانس بل نہیں لا رہی تھی،ہم نے اگر اپنے لیڈر کی عزت کرانی ہے تو پھر دوسروں کے لیڈر کی بھی عزت کرنا ہوگی ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہو ا تو پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہاکہ اسمبلی میں ساڑھے 3 سو ارب کے نئے ٹیکسز عوام پر مسلط کیے،نااہل حکومت نے مہنگائی آسمان پر پہنچا دی گئی ،اسٹیٹ بنک گروی رکھ دیا گیا،اپوزیشن کے احتجاج کا حکومت پرکوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوںنے کہاکہ اس اسمبلی کے ملازمین اور ایمپلائز کو اعزازئیے کاوعدہ کیا گیا مگر نہیں ادا کیا گیا،خدارا اسمبلی ملازمین کے اعزازیے پر یوٹرن نہ لیا جائے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ پی آئی ڈی اور ریڈیو کا اعزازیہ رہتا ہے وہ دےدیں گےب اقی کے دے دئیے،اپوزیشن کا نقطہ نظر ٹھیک طریقے سے سامنے آیا ،اپوزیشن نے احتجاج کیا اورانکایہ حق ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.