یو ٹیوب نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

0 37

یو ٹیوب نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

 

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ فروری 2023 سے (Shorts) ویڈیوز پر بھی ادائیگی شروع کردے گا۔یوٹیوب شارٹس فیچر صارفین کو ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ کی طرح مختصر ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے اور ایک سال کے دوران اسکی مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کیساتھ یوٹیوب نئے تخلیق کاروں کو انکی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے تاہم یو ٹیوب تخلیق کاروں کو ادائیگی انکے کانٹینٹ کے معیاری ہونے کی بنیاد پر نہیں کرے گا بلکہ ویڈیوز کے وائرل ہونے کو ترجیح دے گا۔

کمپنی نے ان کلپس کو مونیٹائز کرنے کیلئے اپنی پالیسی بھی واضح کی ہے جس کے تحت وہ ویڈیوز جو پہلے ہی دوسرے پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ ہو چکی ہوں وہ مونیٹائزیشن کی اہل نہیں ہوں گی، مزید برآں مووی یا گانوں کے کلپس میں ترمیم کرکے بنائی گئی ویڈیوز کو بھی مونیٹائز نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے اب ان ویڈیوز کے لیے مونیٹائزیشن کے آپشنز متعارف کرادیے ہیں، یوٹیوب کی متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے مطابق اپنی شارٹ ویڈیوز کو مونیٹائز کرنے والے تخلیق کاروں کو ویب سائٹ کے قوانین سے اتفاق کرنا ہوگا۔ 18 سال سے کم عمر content creators کو شرائط کی رضامندی میں اپنے والدین کو بھی شامل کرنا ہوگا۔اب یوٹیوب شارٹس پر بھی اشتہارات چلیں گے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا %45 مواد تخلیق کرنے والوں کو ملے گا، یوٹیوب نے یہ بھی کہا ہے کہ مواد تخلیق کرنے والے اپنی یوٹیوب شارٹس ویڈیوز پر ہر 10 ملین ویوز پر $900 تک کما سکتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.