سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد، بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے: الیکشن کمیشن

0 165

سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد، بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست کو پھر مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرا?باد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرا?باد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ حساس اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید اور کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ الیکشن کمیشن میں اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں کل ہی کراچی، حیدرا?باد اور دادو میں کل ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بھی کل ہی کراچی اور حیدرا?باد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام ا?باد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.