عوام سے گزارش کی کہ اس مرتبہ ایک اسلامی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں کو ووٹ دے کر موقع دیں،سید مظفر شاہ

0 106

پی کے 75 وڈپگہ سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار الحاج سید مظفر شاہ جو اپنی سیاسی،سماجی اور دینی خدمات کے لحاظ سے کسی تعارف کے محتاج نہیں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دس سال تک پی ٹی آئی سے وابستہ رہا لیکن اس پارٹی میں کارکنوں کی کوئی عزت نہیں تھی ہر طرف اقربا پروری ہی تھی،اس میں خان اور ارباب آ گئے تھے جو کسی کی خاطر نہیں کرتے تھے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا کہ کسی ایسی جماعت میں شرکت کرتا ہوں جو ملکی ترقی و خوشحالی ،عوامی خدمات کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی خدمت بھی کرتا ہو، مجھے تحریک لبیک پاکستان سے بہتر کوئی جماعت نظر نہیں آئی اس لئے شمولیت اختیار کرلی پارٹی کا منشور پہلے اسلام،پھر پاکستان اور عوامی خدمت تھی،اس سے پہلے کسی بھی جماعت نے اسلام کی خدمت اور ناموس رسالت کا بیڑہ نہیں اٹھایا تھا،یہ واحد جماعت ہے جو ملک میں نظام مصطفیٰ کیلئے جدو جہد کر رہی ہے،اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں پر جو مظالم ہو رہے ہیں خاص فلسطینی عوام پر اسرائیل جو مظالم ڈھا رہا ہے،اس پر کسی نے کوئی خاص آواز یا قدم نہیں اٹھایا،یہ واحد پارٹی ہے جو فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کر رہی ہے،حالانکہ اس پارٹی کے ساتھ گزشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے،انٹر نیٹ پر بھی اس کی تمام پوسٹیں بلاک کر دی جاتی ہیں،جو بڑی زیادتی ہے ہمارے ملک میں روز بروز ،پریشانیوں اور بحرانوں کی بڑی وجہ بے دینی ہے ہر سیاسی جماعت کا آغاز ڈھول باجے سے ہو رہا ہے،یہ واحد جماعت ہے جس کا ہر اجلاس،جلسہ یا تقریب درود و سلام سے ہوتی ہے،انہوں نے کہا اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے اسے عقل دی ہے اور اپنے دین کی ترویج و اشاعت کیلئے بھیجا ہے اس لئے عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ ڈھول باجے والی جماعتوں کو چھوڑ کر کسی ایسی جماعت کو ووٹ دیں جو بر سر اقتدار آ کر نہ صرف ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ یقینی بنائے بلکہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی اقدامات کرے کیونکہ اس جماعت میں دوسری جماعتوں کی طرح کرپٹ لوگ نہیں ہیں،انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ الیکشن بروقت اور پرامن ہوں گے،کیونکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ایک نڈر،فہم و فراست والے سادات گھرانے سے تعلق رکھنے والے جرنیل ہیں ڈاکٹر شفیق امینی صاحب پارٹی کے فروغ کیلئے دن رات خدمت کررہے ہیں،مدارس کا دورہ کرتے ہیں ،بجائے چندوں اور خیرات کے اپنی جیب سے مدارس اور پارٹی کی خدمت کررہے ہیں،آخر میں انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ اس مرتبہ ایک اسلامی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں کو ووٹ دے کر موقع دیں،کرین کے انتخابی نشان پر مہر لگائی اور پھر دیکھیں کہ وہ عوام کی کیسی خدمت کرتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں الحاج سید مظفر شاہ نے کہا کہ ہمارے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کافی خراب ہے،آئس نشے نے تو یہاں کی نوجوان نسل کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،اس سلسلے میں حکومت اور اداروں سے گزارش ہے کہ وہ اس طرف خاص توجہ دیں،ہم ان کے ساتھ ہرقسم تعاون کیلئے تیار ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.