لیویز فورس میں آسامیوں پر میرٹ کے تحت بھرتیوں کا عمل جاری حکومت کا قابل اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی میرٹ پر بھرتیوں کا عزم

0 78

لیویز فورس میں رسالدار,نائب رسالدار سمیت سپاہی ودیگر پوسٹوں کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف لیویز فورس میں آسامیوں پر درخواستیں موصول ہونے کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال اور دیگر ضروری کاروائی جاری نوجوانوں میں نئی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے جاری سخت چیک اینڈ بیلنس پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر لیویز فورس میں سلیکشن کیلئے پْرامید۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سخت ہدایت کے بعد میرٹ کو فروغ دینے کیلئے سختی سے اُمیدواروں کے کاغذات کو دیکھا جارہا ہے جبکہ آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے اگلے مرحلہ کی تیاری بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے, میرٹ کے فروغ کیلئے وزیراعلی بلوچستان کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نے لیویز انٹیلجنس کی خصوصی ٹیموں کی ڈیوٹیاں بھی عائد کردی ہے جو بھرتی کے تمام عمل کی خفیہ طور پر کڑی جانچ پڑتال کر رہے ہیں اور ان ٹیموں کو مکمل اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں کہ وہ ہر ڈسٹرکٹ میں میرٹ کی پامالی کرنے والے افراد کیخلاف فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ کو آگاہ کرکے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔زرائع لیویز فورس

لیویز فورس میں مشتہر رسالدار,نائب رسالدار, دفعدار اور حوالدار کی پوسٹوں پر پہلے پروموشن کوٹہ علیحدہ کیا گیا تاکہ پروموشن کے حقداروں کو ترقی دی جائے جبکہ نئی پوسٹوں پر سب سے زیادہ پڑھے لکھے قابل اور ہونہار جوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ذرائع لیویز فورس

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.